ہومپاکستانخیبر پختونخوا میں بارشیں، مختلف واقعات میں 45 افراد جاں بحق، 105...

خیبر پختونخوا میں بارشیں، مختلف واقعات میں 45 افراد جاں بحق، 105 زخمی

خیبر پختونخوا میں ہونیوالی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 45 افراد جاں بحق جبکہ 105 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونیوالی بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 23بچے، 17مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45مرد، 16 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 442 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 382 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 60 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 سے 9اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کیلئے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں