سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا)فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش منعقد ہوئی۔
’’لافانی کارنامے، ابدی یاد‘‘ کے عنوان سے اس نمائش کا اہتمام شِنہوا نیوز ایجنسی اور تاس نیوز ایجنسی نےمشترکہ طورپر کیا۔ شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور تاس نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کوندراشوف نے مشترکہ طور پر اس نمائش کا افتتاح کیا۔
فو نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد تاریخ کا ازسرنو جائزہ لینا، ماضی سے سبق سیکھنا، شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور باہمی دوستی کو فروغ دینا ہے۔
فو نے مزید کہا کہ شِنہوا تاس کے ساتھ مل کر تبادلوں اور ہم آہنگی کو مزید گہرا کرنے، عوامی اور ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کے مزید مواقع تلاش کرنے اور عالمی سطح پر ایک ہی آواز میں بات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
کوندراشوف نے تاس اور شِنہوا کے درمیان دیرینہ اور نتیجہ خیز تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف دونوں ایجنسیوں کے اعلیٰ سطح کے تعاون کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ایک مشترکہ تاریخ کی یاد کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
افتتاحی تقریب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووانے کہا کہ نمائش میں شامل تصاویر کچھ اہم شخصیات اور واقعات کو دستاویزی شکل دیتی ہیں جو ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہمیں تاریخ کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس تاریخی یادداشت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
نمائش میں چینی اور روسی عوام کی فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں شانہ بشانہ لڑنے اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے واضح مناظر دکھائے گئے جس میں عالمی امن اور انسانی ترقی کے مقصد کے تحفظ میں دونوں ممالک کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا گیا۔
فو نے کوندراشوف کے ساتھ بات چیت بھی کی اور دونوں فریقوں نے عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link