ہومانٹرنیشنلایران نے معاشی فوائد حصول کیلئے جنگ کو وسعت دینے کی حکمت...

ایران نے معاشی فوائد حصول کیلئے جنگ کو وسعت دینے کی حکمت عملی اپنائی

تہران یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر حسن احمدیان نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کو وسعت دینے کی حکمت عملی اپنائی تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے معاشی فائدہ حاصل کر سکیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حسن احمدیان نے کہا کہ ایران کی کوشش ہے جنگ کے نتائج کو ایسے اقتصادی فوائد سے جوڑا جائے جو نہ صرف جنگ سے نقصان کی تلافی کریں بلکہ ملک پر عائد سخت اقتصادی پابندیوں کے اثرات کم ہوں، عوام بہتری محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی نقطہ نظر سے یہ معاملہ صرف جنگ تک محدود نہیں، جنگ مختلف شکلوں میں جاری رہے گی، اقتصادی، سکیورٹی اور دیگر ایسے طریقے جن میں بم نہ گرائے جائیں لیکن عوام کو سیاسی نظام کیخلاف متحرک کیا جائے جیسا کہ پچھلے سالوں میں دیکھا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ ایران یہ نہیں چاہتا کہ ملک اور تہران و دیگر علاقوں میں یہی صورتحال دہرائی جائے، اسلئے وہ چاہتے ہیں کہ اپنے بنائے گئے فائدے کو معاشی فوائد کے ساتھ جوڑ کر عوامی اعتماد بحال کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں