نامور صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سما راج سے محبت اور دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
ارشاد بھٹی پہلے شادی شدہ تھے لیکن انکی پہلی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے سابق اداکارہ سما راج سے شادی کی۔
حال ہی میں ارشاد بھٹی اپنی نئی اہلیہ کے ہمراہ ایک عید شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے اپنی محبت کی کہانی اور ایک دوسرے کیساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی اہلیہ کیلئے محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیار کو دفن کرنا ایک مرد کیلئے سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد انکی زندگی کا وہ وقت انتہائی مشکل اور تاریک تھا، سما راج انکی زندگی میں دوبارہ روشنی بن کر آئیں اور وہ بہت خیال رکھنے والی ہیں اور ارشاد بھی انکا بھرپور خیال رکھتے ہیں، وہ رومانوی مزاج رکھتے ہیں اور ہمیشہ انہیں عیدی و تحائف دیتے ہیں۔


