او جی ڈی سی نے حیدرآباد میں واقع پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاساکھی-13 پاکستان کا پہلا کامیاب ہوریزونٹل تیل کا کنواں ہے جس سے یومیہ 460 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق کنویں کی 2966 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کی گئی جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے 546 میٹر سائیڈ ٹریک کھدائی کی گئی۔
حکام کے مطابق نئی ڈرلنگ تکنیک سے تقریبا 3 گنا زائد پیداوار حاصل ہوئی ہے، منصوبے سے تیل پیداوار میں اضافہ اور ملکی توانائی میں بہتری آئے گی۔


