پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ کی پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری کر دیا۔
جاری نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16مارچ کو عارضی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگی۔
نوٹم کے مطابق 16مارچ کی صبح 8:30سے 10:30بجے کے دوران اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا، فضاء میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔
نوٹم میں طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔


