پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں ایک شو کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑیں۔
شو کے دوران ہانیہ کے میک اپ آرٹسٹ اورسٹائلسٹ بابر ظہیر نے کہا کہ ہانیہ ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیتی ہیں، کئی مواقع پر جب مجھے ان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، وہ یقینی بناتی ہیں کہ میرے ساتھ موجود ہوں، بابر ظہیر کے جذباتی الفاظ سن کر ہانیہ عامر رونے لگیں اور اپنے آنسو پونچھنے کیلئے ٹشو طلب کیا۔
ہانیہ عامر نے کہا میں بہت جلد جذباتی ہو جاتی ہوں اکثر بغیر وجہ رونے لگتی ہوں، ایک بار تو محض لوگوں کو خوشی سے ناچتے دیکھ کر مہندی میں بھی رونے لگی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ اپنے جذبات کو دباؤ مت، یہی وجہ ہے کہ بہت سی خواتین جدوجہد کرتی ہیں کیونکہ وہ اپنے احساسات کو چھپاتی ہیں، زیادہ تر خواتین اپنے بچوں، شوہروں اور ساس سسر کو ترجیح دیتی ہیں اور اس وجہ سے اپنے جذبات ظاہر نہیں کرتیں بعد میں ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا جب چاہیں روئیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں اور دوستوں سے بات کریں۔
ہانیہ عامر کے اس جذباتی انداز کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں خالص دل کی حامل خوبصورت روح قرار دیا جا رہا ہے، صارفین نے کمنٹس میں انکی ایمانداری اور جذباتی سچائی کی تعریف بھی کی ہے۔


