ہومتازہ ترینجنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشقیں فلپائن کی اشتعال انگیزیوں کا جواب...

جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشقیں فلپائن کی اشتعال انگیزیوں کا جواب ہیں، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا ہے کہ ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ سمندری علاقوں میں چینی فوجی مشقیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیتی سرگرمیاں فلپائن کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ ہیں۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان چھن شی نے یہ بات میڈیا کے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں فلپائن کی جانب سے ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ سمندری علاقوں کا اپنا نام نہاد سرکاری بحری نقشہ اقوام متحدہ میں جمع کرانے کے بعد ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی پانیوں، فضائی حدود اور گرد و نواح میں چینی فوجی مشقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

چھن شی نے زور دے کر کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا اٹوٹ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسلسل، پرامن اور موثر انداز میں ہوانگ یان ڈاؤ پر اپنی خودمختاری اور انتظامی اختیار استعمال کرتا آ رہا ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی سمندر کی بنیادی حدود کا اعلان کرنے کا حق صرف چین کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری مشقیں فلپائن کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ ہیں۔ ہوانگ یان داؤ پر اپنی خودمختاری اور اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات ضروری اور جائز ہیں۔”

چھن نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کی خلاف ورزی پر مبنی اپنے غیرقانونی اقدامات بند کرے اور اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈا مہم سے باز آئے۔

انہوں نے کہا کہ "چینی فوج جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی کے کسی بھی اقدام کے خلاف مضبوط اور موثر جوابی اقدامات کرے گی۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں