ہومتازہ ترینچین نے بڑھتے ہوئے عالمی تبادلوں کے فروغ کے لئے آمد و...

چین نے بڑھتے ہوئے عالمی تبادلوں کے فروغ کے لئے آمد و رفت کے انتظام کو مزید بہتر بنا دیا

گوانگ ژو (شِنہوا) چھن اور ان کے اہل خانہ جب گوانگ ژو بائی یون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے تو وہ بیرون ملک سفر سے متعلق حفاظتی ہدایات پر مبنی ایک مختصر ویڈیو دیکھنے کے لئے کچھ دیر رک گئی۔

ویڈیو ختم ہونے کے بعد انہوں نے قریب موجود امیگریشن افسر سے سرحدی جانچ کے طریقہ کار اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں چند مزید سوالات کئے۔ چھن نے کہا، کہ”ان ویڈیوز اور امیگریشن افسران کی وضاحتوں نے مجھے اس سفر کے لئے کہیں زیادہ پراعتماد اور تیار محسوس کرایا۔”

ان کا یہ تجربہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین حالیہ برسوں میں سرحد پار سفر کو نہ صرف زیادہ سہل بلکہ زیادہ محفوظ اور منظم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی روابط اور سیاحت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چین نے حال ہی میں داخلہ و اخراج کے انتظام سے متعلق نئے ضوابط جاری کئے ہیں، جو 15 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان ضوابط کے تحت داخلہ و اخراج کے انتظامی طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، مسافروں کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کو مضبوط کیا گیا ہے، خطرات سے متعلق پیشگی انتباہ کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے اور متعلقہ ثالثی خدمات کو بھی ضابطے میں لایا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی میں چین کے سرحدی معائنہ اداروں نے آمد و رفت کے ریکارڈ 36 کروڑ 90 لاکھ کیسز نمٹائے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.8 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں چینی مین لینڈ کے باشندوں کے 17 کروڑ 60 لاکھ دورے شامل تھے، جبکہ غیر ملکی شہریوں کے دوروں کی تعداد 4 کروڑ 59 لاکھ رہی اور دونوں اعداد و شمار میں دو ہندسوں کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ رجحان خاص طور پر بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نمایاں رہا۔ 19 جولائی تک شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرملکی شہریوں کی 32 لاکھ 90 ہزار آمد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں چینی شہریوں نےاسی مدت کے دوران اسی ہوائی اڈے کے ذریعے بیرون ملک 54 لاکھ 50 ہزار سفری دورے کئے۔

رواں سال موسم گرما کی سفری مصروفیات کے دوران گوانگ ژو بائی یون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی 16 لاکھ 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 13.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ بیرون ملک سے آنے والے غیرملکی مسافروں کی تعداد میں 50.4 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں