ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جس میں ساڑھے 4کروڑ سے زائد بچوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے کیلئے ویکسین پلائی جائے گی۔
حکام کے مطابق مہم کو موثر بنانے کیلئے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں، سندھ میں 1کروڑ 6لاکھ سے زائد بچوں، خیبر پختونخوا میں 72لاکھ سے زائد بچوں، بلوچستان میں 26لاکھ سے زائد بچوں، اسلام آباد میں 4لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 28ہزار سے زائد بچوں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کے مطابق پچھلے سال پولیو کے 31کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے جس میں زیادہ تعداد خیبرپختونخوا سے تھی، بلوچستان سے 14مہینوں سے کوئی کیس نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔


