ہومپاکستانپاکستان نے برطانوی ایئر لائن نارس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستان نے برطانوی ایئر لائن نارس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ایئر لائن نارس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دیدی۔

حکام کے مطابق نارس اٹلانٹک ائیرلائن ابتدائی طور پر لندن سے اسلام آباد کیلئے فضائی آپریشن چلائے گی، ائیرلائن مانچسٹر اور برمنگھم سٹیشنز سے بھی پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئی غیر ملکی ائیرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں