بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپانی عسکریت پسندی دنیابھر کے تمام لوگوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہے۔
ترجمان گو جیاکن نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین جنگ عظیم دوئم کی فتح کے نتائج اور بعداز جنگ کے بین الاقوامی نظم ونسق کے تحفظ کے لئے تمام امن پسند ممالک اور افراد کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں وہ تاریخ پر گہرائی سے غور وفکر کرے، اس سے مخلصانہ طور پر سبق حاصل کرے، عسکریت پسندی کے ساتھ اپنے تعلقات مکمل طور پر ختم کرے اور عسکریت پسندی کے باقی رہ جانے والے اثر کو ختم کرنے کے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔


