ہومتازہ ترینکیمرون میں کسٹمز ہیڈکوارٹر کی تعمیر چینی کمپنی کے سپرد

کیمرون میں کسٹمز ہیڈکوارٹر کی تعمیر چینی کمپنی کے سپرد

کیمرون کے حکام نے منگل کے روز جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز کے ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تعمیراتی کام چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کو سونپا گیا جس کا اعلان کیمرون کے وزیرِ خزانہ لوئس پال موٹازے نے تقریب کے دوران کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): لوئس پال موٹازے، وزیر خزانہ، کیمرون

"کیمرون حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز کے ہیڈکوارٹر کا تعمیراتی منصوبہ دوطرفہ تعاون کی ایک بہترین مثال اور کامیابی ہے۔ دونوں سربراہانِ مملکت نے اس منصوبے کی مکمل حمایت کی اور اسے فعال طور پر آگے بڑھایا ہے۔”

سی ایم ای سی کے نمائندے چوئی ہاؤژین نے کہا کہ کمپنی اس منصوبے کو دارالحکومت کی نئی شناخت بنانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ کیمرون کے طرز حکمرانی میں جدت لانے میں کردار ادا کر سکے۔

یہ ہیڈکوارٹر دارالحکومت یاؤنڈے میں صدارتی محل کے قریب تعمیر ہو رہا ہے جس کا مقصد جدید دفتری ماحول فراہم کرنا اور انتظامی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

یاؤنڈےسے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

کیمرون میں کسٹمز ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب

منصوبے کا کنٹریکٹ چینی کمپنی سی ایم ای سی کو ملا ہے

وزیر خزانہ لوئس پال موٹازے نے تقریب میں خطاب کیا

موٹازے نے چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا

منصوبہ چین اور کیمرون میں تعاون کی عملی مثال سمجھا جا رہا ہے

دونوں ممالک کے سربراہان منصوبے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں

چینی کمپنی کسٹمز ہیڈکوارٹر کو دارالحکومت کی نئی شناخت بنائے گی

چینی کمپنی نے ہیڈکوارٹر کو دارالحکومت کی نئی شناخت بنانے کا عزم کیا

نیا ہیڈکوارٹر صدارتی محل کے قریب تعمیر کیا جائے گا

منصوبے سے دفتری ماحول اور انتظامی کارکردگی میں جدت آئے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں