ہومتازہ ترینچینی کمپنی نے اے آر اور اے آئی کے جدید فیچرز والے...

چینی کمپنی نے اے آر اور اے آئی کے جدید فیچرز والے اسمارٹ چشمے تیار کر لئے

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژو مِنگ مِنگ، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، روکڈ

"میری تقریر کا اسکرپٹ یہیں چشموں پر دکھائی دے رہا ہے اور میں ہاتھ میں موجود اس رنگ کے ذریعے صفحات پلٹتا ہوں۔”

روکِڈ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ژو مِنگ مِنگ رواں برس کے شروع میں جب ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے تو اس وقت انہوں نے اسمارٹ چشمے پہنے ہوئے تھے۔ ان کی تقریر خاصی مقبول رہی اور فوری طور پر آن لائن دلچسپی کا باعث بنی۔

اضافی حقیقت (اے آر) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ٹیکنالوجیز سے لیس یہ بظاہر عام سا چشمہ ریئل ٹائم پرامپٹنگ، تصویر کشی، آڈیو ریکارڈنگ، نیویگیشن اور کئی دیگر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور اب جدید سینسرز اور ذہین الگورتھمز کی مدد سے ان میں ہینڈز فری اسمارٹ پیج ٹرننگ کا فیچر بھی آ گیا ہے جس سے صارفین کا بیرونی آلات پر انحصار مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

روکِڈ کی بنیاد ہانگ ژو میں سال 2014 میں رکھی گئی تھی۔ اس وقت اے آر ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں تھی اور چین میں صنعتوں کی زنجیر بھی تقریباً موجود نہیں تھی۔ روکڈ نے کسی تجربے یا معیارات کا سہارا لئے بغیر ایک زیادہ مشکل راستے کا انتخاب کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو مِنگ مِنگ، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، روکڈ

’’ہم پہلے یہ سوچتے تھے کہ جیسے ہی ہمارے پاس کوئی خیال اور اچھی ٹیکنالوجی ہو ہم سپلائرز تلاش کر لیں گے، پروڈکٹ ڈیزائن کریں گے اور پھر اسے تیار کروائیں گے۔ لیکن بعد میں ہمیں احساس ہوا کہ حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ صنعت اتنی نئی تھی کہ دنیا کی بہترین فیکٹریوں کے پاس بھی اس کے لئے مکمل تیار شدہ مینوفیکچرنگ پروسیسز موجود نہیں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم کے 40 سے 50 ارکان براہِ راست فیکٹریوں میں موجود ہیں جہاں وہ مینوفیکچرنگ کے عمل اور پیداوار لائنوں کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔‘‘

گزشتہ ایک دہائی میں روکِڈ نے تحقیق و ترقی میں 2 ارب یوآن (تقریباً 28.29 کروڑ امریکی ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ زیادہ تر ڈویلپرز پر مشتمل ٹیم کے ساتھ کمپنی نے سینکڑوں اختراعی حقوق حاصل کئےاور اس طرح تقریر کے الگورتھم، بصری الگورتھم، آپریٹنگ سسٹمز، چپ ڈیزائن اور آپٹیکل ڈسپلے ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت حاصل کی۔

ایک عام چشمہ تقریباً 20 سے 60 گرام وزنی ہوتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں اسمارٹ چشمہ کس طرح پورا دن آرام سے پہنا جا سکتا ہے جبکہ اس میں تمام جدید فیچرز موجود ہوں اور بیٹری بھی دیر تک چلتی رہے؟

شروع سے ہی ٹیم نے 49 گرام کو وزن کی "سرخ لکیر” کے طور پر سختی کے ساتھ مقرر کیا۔ اس حد کے مطابق ڈیزائن بنانا اضافے اور کمی کا ایک مسلسل عمل تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژو مِنگ مِنگ، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، روکڈ

’’ہم اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ ہمارا باریکی پر دھیان ایک چھوٹے پیچ تک پہنچ جاتا ہے۔ توجہ اس بات پر ہوتی تھی کہ ہمیں یہ پیچ استعمال کرنا چاہئے یا نہیں اور کس قسم کا پیچ استعمال کرنا چاہئے کیونکہ دونوں کے وزن میں معمولی فرق ہے۔ ہم ہر جزو کو 0.1 گرام یا اس سے بھی کم تک دیکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ چھوٹا محسوس ہو لیکن یہاں 0.1 گرام اور وہاں 0.2 گرام مل کر ایک پورا گرام بنتے ہیں۔ اس لئے یہ تفصیلات نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔‘‘

آج روکِڈ کے اسمارٹ چشمے 80 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): یوٹیوبر

’’یہ چشمے بہت ہلکے ہیں۔‘‘

’’اپنے سامنے موجود چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے ان میں کیمرا استعمال ہوتا ہے۔‘‘

’’یہ واقعی ایک دلچسپ چیز ہے۔ مارکیٹ میں یہ پہلا ایسا پروڈکٹ ہے جس میں تمام خصوصیات یکجا کی گئی ہیں۔‘‘

ژو نے مستقبل کے لئے ایسے چشموں کا تصور پیش کیا ہے جو نہ صرف وزن میں ہلکے ہوں بلکہ ان کا ڈسپلے بڑا اور زیادہ حقیقت پسندانہ ہو۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ژو مِنگ مِنگ، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، روکڈ

’’جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجیز ترقی کریں گی آپ شاید اس وقت بھی فون استعمال کر رہے ہوں گے لیکن تب تک بات چیت میں اس کا کردار کافی کم اہم ہو جائے گا ۔ زیادہ تر تعاملات براہِ راست چشموں کے ذریعے ہوں گے۔ فون کا بنیادی کام شاید صرف ڈیٹا سینٹر، کمیونیکیشن ہب، اور کمپیوٹنگ ہب کے طور پر ہی رہ جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تبدیلی اگلے پانچ سے دس برسوں کے اندر واقع ہو جائے گی۔‘‘

ہانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی کمپنی نے اے آر اور اے آئی کے جدید شاہکار اسمارٹ چشمے تیار کر لئے

بانی ژو مِنگ مِنگ نے چشمے پہن کر خطاب کر کے سب کو حیران کر دیا

چشمے حقیقی وقت میں اسپِیچ پرامپٹنگ، فوٹو اور آڈیو ریکارڈنگ کرتے ہیں

جدید سینسرز اور الگورتھمز کے ساتھ ہاتھ لگائے بغیر صفحات پلٹے جا سکتے ہیں

روکِڈ نے 2014 میں ہانگ ژو سے اسمارٹ چشموں کی دنیا میں انقلاب شروع کیا

2 ارب یوآن کی سرمایہ کاری اور سینکڑوں اختراعی حقوق نے جدت ممکن بنائی

ہر جزو کی باریک بینی سے جانچ کے بعد صرف 49 گرام کا ہلکا وزن طے کیا گیا

روکِڈ اسمارٹ چشمے 80 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہو رہے ہیں

صارفین کے بقول چشمے نہایت ہلکے جبکہ کیمرا دیکھ کر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے

فون کا مستقبل ڈیٹا اور رابطے تک محدود، زیادہ تر تعامل چشموں کے ذریعے ہوگا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں