ہومپاکستاناین سی سی آئی اے کی کارروائی، ارکان اسمبلی، سیاسی شخصیات سے...

این سی سی آئی اے کی کارروائی، ارکان اسمبلی، سیاسی شخصیات سے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے نے ارکان اسمبلی، سیاسی شخصیات سے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد مظہر ولد محمد حنیف ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے دھوکہ دہی سے پیسے بٹورتا تھا، ملزم نے مدعی کو اقوام متحدہ کے وفد کی آمد کا کہہ کر سیاسی جماعت کی جانب سے نمائندہ بنانے کا دھوکہ دیا اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68ہزار 500روپے بٹور کر اپنے اکائونٹ میں منتقل کئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف ایف آئی آر نمبر 201/2025 درج کر کے پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں