جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانمحسن نقوی کا سوار محمد حسین شہید کو یوم شہادت پر خراج...

محسن نقوی کا سوار محمد حسین شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہادت پر سوار محمد حسین شہید( نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سوار محمد حسین کی شہادت پاک فوج کے ہر جوان کیلئے ثابت قدمی اور شجاعت کا روشن حوالہ ہے۔

جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ شکرگڑھ کے محاذ پر جرات کی نئی تاریخ رقم کرنیوالے بہادر سپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہید نے فولادی عزم کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،گولہ باری اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود دشمن کی خفیہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے جس سے پاکستانی فوج کی پیشقدمی کو موثر بنایا۔

انہوںنے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آتش و آہن کے بیچ سوار محمد حسین نے آخری دم تک دشمن کی گن پوزیشنز بتاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین کی شہادت فوج کے ہر جوان کیلئے ثابت قدمی اور شجاعت کا روشن حوالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا معرکہ دشمنان پاکستان کیلئے دوٹوک پیغام ہے کہ ہمارا ہر سپاہی وطن پر جان نچھاور کرنا اعزاز سمجھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!