ہومتازہ ترینہانگ کانگ کے فروغ پاتے مالیاتی شعبے پر سرمایہ کاروں کا بھرپور...

ہانگ کانگ کے فروغ پاتے مالیاتی شعبے پر سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد

سال 2025 میں ہانگ کانگ کو دنیا کے سب سے بڑے آئی پی او مرکز کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ اعلان ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ (ایچ کے ای ایکس) نے گزشتہ ہفتے کیا۔

اعلان میں بتایا گیا کہ یومیہ اوسط تجارتی حجم اور فنڈ ریزنگ کی سطحیں ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کے کردار کو مضبوط بنانے کے لئے پانچ اقدامات کا اعلان کیا۔

ہانگ کانگ میں قائم ایک اثاثہ جاتی مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کوک لی نے ہانگ کانگ کے مالیاتی شعبے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): کوک لی، چیئرمین، اثاثہ جاتی مینجمنٹ کمپنی، ہانگ کانگ

"گزشتہ برسوں کے دوران ہانگ کانگ میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ متعدد معروف اور مستحکم ٹیکنالوجی کمپنیاں بتدریج ہانگ کانگ میں اپنی موجودگی قائم کر چکی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہانگ کانگ کی سرمایہ منڈی کا ڈھانچہ بھی نمایاں طور پر تبدیل ہوا اور اب یہ ابھرتی ہوئی صنعتوں اور نئی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سرمایہ کاری کے حوالے سےہم عمومی طور پر چند اہم شعبوں پر توجہ دیتے ہیں۔ پہلا شعبہ ٹیکنالوجی ہے، دوسرا بایوٹیک اور فارماسیوٹیکل ہے جبکہ ہم ماحول دوست مالیات جیسے شعبوں پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ یہی وہ بنیادی شعبے ہیں جن پر ہم نے توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

مجھے پورا یقین ہے کہ ہانگ کانگ کا مستقبل اس سے بھی زیادہ روشن ہے۔”

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سال 2025 میں ہانگ کانگ دنیا کا سب سے بڑا آئی پی او مرکز رہا

یومیہ اوسط تجارتی حجم اور فنڈ ریزنگ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا

گزشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی حجم اور فنڈ ریزنگ میں نمایاں تیزی آئی

چودہویں پانچ سالہ منصوبے میں ہانگ کانگ کے مالیاتی کردار کو خاص توجہ حاصل ہے

چین کی سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے پانچ اہم اقدامات کا اعلان کیا

اثاثہ جاتی مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کا بھی ہانگ کانگ پر اعتماد کا اظہار

ہانگ کانگ میں معروف اور مستحکم ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنی موجودگی قائم کر لی

سرمایہ کا ڈھانچہ ابھرتی صنعتوں اور نئی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے

ٹیکنالوجی، بایوٹیک، فارماسیوٹیکل اور ماحول دوست مالیات سرمایہ کاری کے اہم شعبے ہیں

کوک لی کے مطابق ہانگ کانگ کا مستقبل اس سے بھی زیادہ روشن ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں