یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ ہم جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں کرینگے۔
صدر زیلنسکی نے نئے سال پر اپنے پیغام میں کہا کہ کمزور امن معاہدہ پر دستخط نہیں کرونگا جو جنگ کو طول دے، امن سے صرف 10فیصد دوری پر ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ امن معاہدہ 90 فیصد تیار ہے، صرف 10 فیصد باقی ہے، امن معاہدہ یوکرین اور یورپ کے مستقبل کا فیصلہ کریگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے میں فریقین کے رمیان ایک اہم علاقے کے مسئلے پر اختلافات ہیں۔ روسی فوج یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے اور وہ اس معاہدے کے تحت یوکرین کے مشرقی ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتی ہے۔


