پاکستان کی انڈر 15 سکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز جیت کر ملک کا نام دنیا میں روشن کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق محمد سہیل عدنان نے فائنل میں چین کے یوان شی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی اور 7-11، 9-11، 7-11 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
محمد سہیل عدنان جنوبی کوریا میں 32ویں ایشین انڈر 13جونیئر سکواش چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔
ایشین جونیئر سکواش میں سہیل عدنان نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو بھی شکست سے دوچار کیا، سہیل عدنان نے کوارٹر فائنل میں بھارتی ابھاد سنگھ کو 3-11، 9-11 اور 4-11سے عبرتناک شکست دی۔
انکی کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے خوشگوار ثمرات ہیں۔


