گوجرانوالہ، 6ماہ کی بچی کو قتل، 2بچوں کو زخمی کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں بیٹی کو قتل، دو بچوں کو زخمی کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بیٹی کو قتل اور 2بچوں کو زخمی کرنے والی خاتون کلثوم بی بی کیخلاف سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔سسر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ بیٹا بیرونِ ملک ہے، بہو کا شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ماں نے بچوں پر چھریوں سے وار کر دیئے جس سے 6ماہ کی بچی جاں بحق اور 2بچے زخمی ہوگئے ،خاتون نے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تینوں زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔واضح رہے واقعہ ایک روز قبل وزیر آباد کے علاقے جناح کالونی میں پیش آیا تھا۔

Author