جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومEnertainment ماہرہ خان کے 26 لاکھ سے زائد قیمت کے گولڈن لہنگے کے...

 ماہرہ خان کے 26 لاکھ سے زائد قیمت کے گولڈن لہنگے کے بھارت میں چر چے

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان کے 26 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد قیمت کے گولڈن لہنگے کے بھارت میں بھی چر چے ہو نے لگے، اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے ہائی فیشن لک سیبھارت میں موجود اپنے چاہنے والوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے شہریار منور کے نکاح میں زیب تن کیے گئے اپنے گولڈن لہنگے کی لکش ویڈیو جاری کر دی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ سنہری لہنگے میں گھومتے پھرتے فوٹو سیشن کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے لک کی تفصیل انہوں نے اپنے کیپشن میں بتائی، جس کے مطابق انکا یہ ڈریس منیش ملہوترا کا ہے، میک اپ اور اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی جبکہ جیولری کوہر جیولری کا شاہکار ہے۔ماہرہ خان نے روایتی زیورات کے ساتھ سنہری لہنگے میں خوبصورتی کے نئے معیار قائم کیے۔

ماہرہ خان نے اپنے بھاری بھرکم کڑھائی والے بلاوز کے ساتھ میچنگ لہنگا پہنا، ہنگے میں وزنی ٹچ دینے کے لیے اس پر نفیس لائننگز تھیں، جو ایک خاص فاصلے پر بنائی گئی تھیں۔ اپنے انداز کو مکمل کرنے کے لیے اداکارہ نے ایک پتلا جالی دار دوپٹہ استعمال کیا، جسے بڑی خوبصورتی سے ایک کندھے پر اسٹائل کیا گیا تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں