ہومتازہ ترینگدو پاور پلانٹ اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لئے بولیاں طلب

گدو پاور پلانٹ اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لئے بولیاں طلب

گدو (لارڈ میڈیا) : پاور ڈویژن نے گدو 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کی اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لئے بین الاقوامی بولیاں طلب کی ہیں۔ اسٹیم ٹربائن کی بحالی سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.68 روپے فی یونٹ ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2022 کی آتشزدگی کے بعد اسٹیم ٹربائن اور متعلقہ جنریٹر بند ہیں۔ ترجمان پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی لاگت میں 4.19 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے اور گدو پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں 297 میگاواٹ اضافہ ہوگا، جو موجودہ پیداوار میں 66 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

گدو پاور پلانٹ اس وقت اوپن سائیکل موڈ میں تقریباً 450 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے اور ڈسپیچ فہرست میں 11ویں نمبر پر ہے۔ کمبائنڈ سائیکل آپریشن کی بحالی کے بعد پلانٹ 747 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

بحالی کے بعد گدو پاور پلانٹ کی میرٹ آرڈر میں پوزیشن 7ویں نمبر تک بہتر ہونے کی توقع ہے۔ اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لئے پروکیورمنٹ کا عمل باضابطہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ حکومت توانائی اثاثوں کی استعداد کو بہتر بنا کر صارفین کو عملی فوائد دینے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 4 سال قبل 10 جولائی 2022 کو عید کے روز گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس سے نیشنل گرڈ سے 774 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہو گئی تھی۔ آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا اور قومی خزانے کو تقریباً 15 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ابتدائی رپورٹ میں آگ بجھانے کے آلات اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں