فلوریڈا (لارڈ میڈیا): ناسا کی نینسی گریس رومن اسپیس ٹیلی اسکوپ کائنات کے بڑے رازوں سے پردہ اٹھانے کے مشن پر آج فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں روانہ ہوگی۔ اس مقصد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
رومن اسپیس ٹیلی اسکوپ کو چار ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اسے اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ لانچنگ تقریب میں ناسا کے ماہرین کے علاوہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء بھی شرکت کریں گے۔
ناسا کے مطابق رومن ٹیلی اسکوپ نظام شمسی سے باہر موجود سیاروں کا مشاہدہ کرے گی اور ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا زیادہ وسیع علاقے کا جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پانچ سالہ مشن کے دوران رومن ٹیلی اسکوپ سے ہزاروں نئے خارج شمسی سیارے دریافت ہونے کی توقع ہے۔ دوربین سے باقاعدہ سائنسی مشاہدات جنوری 2027 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔


