ہوماہم ترینشہباز شریف کی اردوان اور ترک عوام کو یوم فتح پر مبارکباد

شہباز شریف کی اردوان اور ترک عوام کو یوم فتح پر مبارکباد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ پر صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور برادر ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان ترک بہن بھائیوں کی جرات، قربانی اور قومی عزم کے شاندار ورثے کا احترام کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ 30 اگست غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں حاصل کی گئی تاریخی فتح کی یاد کا دن ہے، اس تاریخی کامیابی نے جدید ترک جمہوریہ کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں