ٹورنٹو (لارڈ میڈیا) کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جھیل اونٹاریو کا نام جھیل امریکا رکھنے کے حکم پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
اونٹاریو کے وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ نے جھیل کے کینیڈین ساحل پر ایک بڑا بل بورڈ نصب کرایا ہے جس پر لکھا ہے کہ لیک اونٹاریو، اب اور ہمیشہ ہماری ہے۔ کینیڈین رہنماؤں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سے جانے کے طویل عرصے بعد بھی جھیل کو لیک اونٹاریو ہی کہا جائے گا۔
یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے امریکی وفاقی اداروں کو جھیل کے لیے لیک امریکا کا نام استعمال کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آیا، جس پر کینیڈا میں طنزیہ ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔


