واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا نے عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور کردستان کے درمیان سکیورٹی معاہدہ ستمبر میں ختم ہو رہا ہے۔
امریکا کے محکمہ دفاع نے کرد حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ سکیورٹی معاہدے کی تجدید کا امکان نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرد فورسز کو رواں سال 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد ملی تھی۔
کرد رہنما نے خبردار کیا ہے کہ امداد کی بندش سے خطے میں طاقت کا خلا پیدا ہو سکتا ہے اور ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


