ہومتازہ تریناگر مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو اس پر مثبت...

اگر مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو اس پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا، خلیل الرحمان

ڈھاکا (لارڈ میڈیا): بنگلادیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو اس پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے اور اس میں شمولیت کی صورت میں غور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدے کی توسیع عالمی مسلم برادری کے دفاع کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔ خلیل الرحمان نے کہا کہ مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے اور اس سے متعلق کسی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ معاہدے کے بانی ممالک ہیں اور دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کے لیے بھی اس کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ معاہدے میں شامل تمام ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں