ہومتازہ ترینملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز...

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

لاہور (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے جس کے باعث پنجاب، خصوصاً لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جارہی ہے۔

لیسکو کے ذرائع کے مطابق، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 1200 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ملک میں مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سولر بجلی کی پیداوار دن کے اوقات میں شارٹ فال کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے اور روزانہ تقریباً 7 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق، متعدد پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی آئی ہے جبکہ آر ایل این جی کا جہاز پورٹ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے گیس بحران مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گیس اور تیل کی بچت کیلئے پاور پلانٹس کو کم صلاحیت پر چلایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں