جدہ (لارڈ میڈیا) اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیلی پالیسی پر شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک اور وفود نے شرکت کی۔
اجلاس میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے، بستیوں کی توسیع، تشدد، الحاق اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی پالیسی کی مذمت کی گئی۔
اس موقع پر جامع قرارداد منظور کی گئی جس میں عالمی برادری اور او آئی سی کے رکن ممالک سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور فلسطینی عوام پر جبر کو روکنے کے لیے قانونی، سیاسی اور سفارتی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے او آئی سی کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل اولد الشیخ احمد کو او آئی سی کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔


