ماسکو (لارڈ میڈیا) سی آئی اے چیف جان ریٹکلف نے ماسکو کا دورہ کرتے ہوئے روس کو نیٹو پر حملے سے خبردار کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان کے مطابق ریٹکلف نے روسی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی، تاہم ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ریٹکلف کے ماسکو مذاکرات کے بعد پیوٹن کو فوری بریفنگ دی گئی۔
اس دورے سے قبل امریکی انٹیلی جنس نے روسی خطرے کا جائزہ لیا تھا۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن ممکنہ طور پر نیٹو کے عزم کو آزمانے کے لیے سائبر حملے یا محدود زمینی کارروائی کرسکتے ہیں۔


