ہومتازہ ترینآئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی

آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اختیار کو محدود کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے جائزوں کے دوران گیس ٹیرف ڈیفرینشل کا نوٹس لیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حکومت کو اوگرا کی طے کردہ قیمتوں کے مقابلے میں گیس کے نرخ کم کرنے سے روکا جا سکے۔

حکومت نے عہد کیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے بعد گیس کے نرخ مقررہ مدت میں نظرثانی کیے جائیں گے اور آئی ایم ایف کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اوگرا آرڈیننس 2002 کے تحت صارفین کے ٹیرف کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ اوگرا ہر 6 ماہ بعد گیس کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔

مالی سال 2013 تک اوگرا کے فیصلوں کے مطابق گیس قیمتوں میں نظرثانی کا عمل جاری رہا، تاہم بعد میں یہ طریقہ کار ترک کردیا گیا۔

ای ایف ایف اور ایس بی اے کے تحت حکومت نے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے سے متعلق متعدد اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں