لاہور (لارڈ میڈیا): سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2024 میں کان کے قریب کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس سے صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بڑا کردار ادا کیا۔ نعمان اعجاز نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب انہیں کینسر کا معلوم ہوا تو انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ کیموتھیراپی جیسے تکلیف دہ عمل سے بچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انہیں کسی خاص مقصد کے لئے بچایا ہے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ جب ان کے ایک دوست نے انہیں سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا مشورہ دیا تو انہوں نے اس دن سے روزانہ سورۃ الرحمٰن پڑھنا شروع کر دی۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سورۃ الرحمٰن نے ان کی صحتیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
23 جولائی 2024 کو ان کی پہلی کیموتھیراپی شروع ہونی تھی، لیکن 22 جولائی کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب کسی کیموتھیراپی کی ضرورت نہیں۔ ان کا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا۔


