ہومتازہ ترینپنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں فائرہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم جاری

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں فائرہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائرہائیڈرنٹس بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 57 سرکاری اسپتالوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ واسا کو اہم مقامات کی نشاندہی اور فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں فائر سیفٹی قوانین، قواعد و ضوابط، معیار پر مکمل عمل کیا جائے اور فیسلٹی مینجمنٹ اور انفیکشن کنٹرول ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مراسلے کے مطابق، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی راستوں و نقشوں اور عمارت کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ سرکاری و نجی اسپتالوں کے فائر سیفٹی معائنے مکمل کرے اور خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوں کی تفصیلات پی ایچ سی کو فراہم کرے۔

مزید برآں، اسپتال انتظامیہ کو تربیت یافتہ عملہ اور باقاعدہ فائر سیفٹی ڈرلز یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، پمز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات ناکافی تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں