ہومتازہ ترینپمز اسپتال کا فائر سیفٹی این او سی نہ ہونے کا انکشاف

پمز اسپتال کا فائر سیفٹی این او سی نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد کے پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا کوئی این او سی نہیں ہے، جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دفتر میں بھی فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس خود بھی فائر سیفٹی کا کمپلیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہے، جبکہ یہ اتھارٹی اسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس کو بغیر فائر سیفٹی انتظامات کے لائسنس کی تجدید کر دیتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی آئی ایچ آر اے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے بغیر ہی لائسنس کی تجدید کرتی ہے، اور لائسنس کی تجدید کے لیے اسپتالوں میں سالانہ نومبر، دسمبر میں ریسکیو کی ٹریننگ کی تصویروں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

سی ڈی اے نے اسپتالوں کو فائر سیفٹی انتظامات کے بغیر سرٹیفکیٹ نہ دینے پر دو بار اتھارٹی کو خط لکھا ہے، لیکن اتھارٹی نے کبھی جواب نہیں دیا۔ اتھارٹی کو اسپتالوں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور سالانہ لائسنس ری نیول کے لیے فائر سیفٹی کے انتظامات اور ٹریننگ شامل ہیں۔

بدھ کی صبح، پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم سے فائر سیفٹی اور ٹریننگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی ہے، اور یہ وزیر اعظم یا وفاقی وزیر کا کام نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اسپتال کو دیکھیں۔

رپورٹ میں ہنگامی اخراج کے راستوں کو بند اور راستوں میں رکاوٹوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں