ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت اور خطے میں امن کے فروغ کے کردار کی تعریف کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا قیام یادگار اور خوشگوار رہا۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی سفیر کے لیے ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں