ہومتازہ ترینپاکستان کرکٹ میں جھنگ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا نیا...

پاکستان کرکٹ میں جھنگ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا نیا فاسٹ بولر سامنے آگیا

جھنگ (لارڈ میڈیا) پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے قیوم خان نامی باصلاحیت نوجوان سامنے آیا ہے۔ قیوم نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

پی سی بی نے اس نوجوان فاسٹ بولر کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔ ان کی یہ شمولیت ٹاپ بال کرکٹ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی تک کا سفر ہے۔

قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی رفتار اور بولنگ صلاحیتوں سے متاثر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان بولر کی غیر معمولی رفتار نے انہیں پاکستان کے اگلے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں