اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اکیڈمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے منعقد ہوں گے۔
پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی، جس میں کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔ وزارتِ آئی ٹی نے خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔
شرکاء کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے ذریعے صارفین تک رسائی بڑھانے اور کاروبار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فروغ دینے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ خواہشمند کاروباری افراد اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔


