ہومتازہ ترینانسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، محسن نقوی

انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، محسن نقوی

لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ایف آئی اے زونل آفس کا دورہ کیا اور انسانی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو اس ضمن میں نتائج لانے کا پابند کیا ہے۔

محسن نقوی نے ایف آئی اے زونل آفس لاہور کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انسانی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں ملک بھر کے ایئرپورٹس پر موجود پرانے کیمروں کو تبدیل کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے نصب کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ شکایات کے اندراج کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے زونل آفس لاہور نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت اور دفتر کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک برس میں 1670 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 295 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں