جہلم (لارڈ میڈیا) : راولپنڈی سے لاہور جانے والی راول ایکسپریس جہلم کے قریب کالا گجراں ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ رات ساڑھے 12 بجے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے میں ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کے بعد متعلقہ عملے نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور متاثرہ ٹرین کی بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ٹرین سروس کے شیڈول کے متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔


