ہومتازہ تریندورہ انگلینڈکے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈکے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں فرحان یوسف کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان انڈر 19 کے ممکنہ ڈیبیو کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار اور فاسٹ بولر رضوان اللّٰہ شامل ہیں۔

دیگر منتخب کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔

ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی جبکہ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں