ہومتازہ ترینایران کا آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہ...

ایران کا آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے کا اعلان

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے واضح کیا ہے کہ حالیہ فوجی حملوں میں متاثر ہونے والی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لیے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ معائنہ کاروں کے دورے سے قبل نئے طریقہ کار وضع کرنا ضروری ہے۔

محمد اسلامی نے الزام عائد کیا کہ آئی اے ای اے نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت نہیں کی، جس سے ایجنسی کی آزادی پر سوال اٹھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل آئی اے ای اے حکام پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ ایجنسی کو متاثرہ جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہو سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں