ہوماہم ترینپمز نرسری آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگنے...

پمز نرسری آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگنے کا انکشاف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پمز اسپتال میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آگ نیبولائزر کے پھٹنے سے لگی، جس نے آکسیجن پکڑ کر آگ کو مزید بڑھا دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نرسری والے فلور پر لیبر روم کے قریب واقع کینگرو روم بھی متاثر ہوا، جبکہ نرسری کے باہر موجود تالا کھولنے میں تاخیر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق آکسیجن کی مقدار بتانے والا نیبولائزر پھٹا، جس کے نتیجے میں آکسیجن نے آگ پکڑ لی۔ اس کے بعد دھواں پیدا ہوا جو پائپ کے ذریعے بچوں کے سانس میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا سبب کسی اے سی کمپریسر یا شارٹ سرکٹ سے نہیں تھا۔ آتشزدگی کے دوران دھواں بچوں کے سانس میں داخل ہونے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں