اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق جون سے درخواستوں میں اضافہ ہوا اور ان کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت جاری قرضوں کی تعداد میں بھی 59 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کو واضح سفارشات کے ساتھ پیش کیا جائے تاکہ ان کو دور کیا جا سکے۔


