ہوماہم ترین9 فوجی افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری

9 فوجی افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے 9 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5، پولیس سروس میں 2 اور فارن سروس آف پاکستان میں 2 افسران کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیہ کے مطابق نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

کامیاب قرار پانے والے افسران کی پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے اور مسابقتی امتحان 2025 میں انڈکشن کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں