ہومتازہ ترینعمران خان کی اسپتال منتقلی توہین عدالت درخواست کی سماعت 16 ستمبر...

عمران خان کی اسپتال منتقلی توہین عدالت درخواست کی سماعت 16 ستمبر کو مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں 16 ستمبر کو مقرر کردی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت بینچ نمبر پانچ کرے گا، جو جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق، اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں اور عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان میں سب سے آخر میں دائر ہوئی تھی۔

درخواست گزار نے فریقین پر توہین عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی، جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل نہیں کی اور ان کا مقصد صرف ٹیسٹ کرانا ہے، اسپتال میں رہنے کا ارادہ نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں