ہومتازہ ترینٹرمپ انتظامیہ ایران کے معاشی ذرائع ختم کرے گی، بیسنٹ

ٹرمپ انتظامیہ ایران کے معاشی ذرائع ختم کرے گی، بیسنٹ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت نے تسلیم کیا ہے کہ معاشی دباؤ اثر دکھا رہا ہے۔

ایرانی صدر نے ملک میں معاشی مشکلات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کو کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونا چاہئے۔ قالیباف نے بھی کہا کہ اگر عوام بھوکے ہوں تو ملک فوجی طاقت کے باوجود نہیں رہ سکتا۔

سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ قالیباف کے مطابق اگر معاشی ترقی اور ملکی پیداوار نہ ہو تو ملک قائم نہیں رہ سکے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو مکمل تنہا کرنے تک معاشی ذرائع ختم کرتی رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں