تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے الٹی میٹم اور اختتامی کارروائی کے معاملات اب ایران تک محدود نہیں رہیں گے۔ امریکی طرز عمل عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خود مختاری کے لئے خطرہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی باوقار حکومت بدمعاشی کو معمول تسلیم نہیں کرتی۔ اسماعیل بقائی نے کینیڈا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امریکی بدمعاشی کا تجربہ کر رہا ہے۔


