ہومتازہ ترینامریکا، ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، روسی میڈیا کا دعویٰ

امریکا، ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، روسی میڈیا کا دعویٰ

ماسکو (لارڈ میڈیا): روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس جنگ بندی میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ نیوی گیشن بھی شامل ہے۔ روسی میڈیا نے یہ بات ایران اور پاکستان میں ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سرکاری طور پر جنگ بندی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے جبکہ مذاکرات اور تکنیکی میٹنگز اس کے بعد ہوں گی۔ جون کے وسط میں دونوں فریقوں نے اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس کی بنیاد پر امن معاہدہ طے پایا جانا تھا لیکن ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کشیدگی دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے چند ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی کے لیے ثالثوں کے ذریعے کسی ڈیل پر پہنچنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اسی دوران امریکا کے صدر نے ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا تھا اور دنیا کو خبردار کیا تھا کہ ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے میں امریکا کا ساتھ نہ دینے والے ممالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو ایران نے جنگ میں اعتراف شکست تسلیم کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا اب جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ داخلی بحران سے بچ سکے، تاہم اس اقدام سے امریکا کو پہلے سے بھی بڑی شکست ہوگی۔ ایران یا امریکا کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں