پانڈا کے جڑواں بچوں چیان ران اور چیان یی کی پہلی سالگرہ پر خوشیاں منائی گئیں۔ یہ دونوں 22 اگست 2025 کو پیدا ہوئے تھے۔ دونوں نے ہفتے کے روز شنگھائی وائلڈ اینیمل پارک میں اپنی پہلی سالگرہ منائی۔
پانڈا کے دونوں بچے تیزی سے نشوونما پا رہے ہیں۔ دونوں کا وزن بڑھ کر تقریباً 30، 30 کلوگرام ہو گیا ہے۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


