ہومتازہ ترینچین کا شہر ووہان ٹھنڈک کے لئے دریائے یانگسی کے پانی سے...

چین کا شہر ووہان ٹھنڈک کے لئے دریائے یانگسی کے پانی سے فائدہ اٹھا رہا ہے

چین کے وسطی شہر ووہان میں شدید گرمی کے دوران جم آپریٹر وُو جِنگ نے ٹھنڈک حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی ذریعہ تلاش کیا ہے اور وہ ہے دریائے یانگسی کا پانی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وُو جِنگ، جم آپریٹر
’’ہمارے فٹنس سینٹر میں ایئر کنڈیشننگ کی سہولت سے مستفید ہونے والا مجموعی رقبہ تقریباً 1200 مربع میٹر ہے۔ توانائی کی بچت کے لحاظ سے ہمارا ماہانہ خرچ تقریباً 10 ہزار یوآن (1474 امریکی ڈالر )ہے۔ یہ روایتی نظاموں کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد بچت کا حامل ہے۔‘‘

دریا کے پانی سے ٹھنڈک اور حرارت فراہم کرنے والا مرکزی نظام رواں موسم گرما میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔ یہ نظام دریائے یانگسی کے نسبتاً مستحکم درجہ حرارت کو استعمال کرتے ہوئے موسم گرما میں عمارتوں کو ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شیاو ہائی شی، ایگزیکٹو ڈپٹی جنرل منیجر، منصوبہ کمپنی
’’دریائے یانگسی کا پانی صرف ٹھنڈک اور حرارت فراہم کرنے کے ذریعہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس نظام کا اصل بنیادی حصہ ہمارا واٹر سورس ہیٹ پمپ ہے۔ دریا کا پانی پمپ کے ذریعے لائے جانے کے بعد حرارت کے تبادلے کے عمل سے گزرتا ہے اور پھر اسے واپس دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔‘‘

حکومت کی حمایت سے جاری یہ منصوبہ اس وقت تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط عمارتوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے جن میں ایک پرائمری سکول اور ایک تجارتی کمپلیکس بھی شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وُو جِنگ، جم آپریٹر
’’یہ اس سے بھی بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ متغیر رفتار سے کام کرنے والے روایتی ایئر کنڈیشنرز کے مقابلے میں پورے مقام پر درجہ حرارت کو زیادہ مستحکم رہتا ہے۔ مختلف حصوں میں بھی درجہ حرارت یکساں رہتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): شیاؤ ہائی شی، ایگزیکٹو ڈپٹی جنرل منیجر، منصوبہ کمپنی
’’گھریلو ایئر کنڈیشنرز میں ٹھنڈک اور حرارت کا عمل بنیادی طور پر ہوا سے ہوا کے درمیان حرارت کے تبادلے پر منحصر ہوتا ہے۔ ہمارا نظام بنیادی طور پر پانی استعمال کرتا ہے اور پانی سے پانی کے درمیان حرارت کا تبادلہ ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر پانی کی حرارتی صلاحیت ہوا کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کے نتیجے میں زیادہ آرام دہ ماحول میسر آتا ہے۔‘‘

توقع ہے کہ یہ منصوبہ بالآخر 21 لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے کو ایئر کنڈیشننگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

ایک بار مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس منصوبے سے سالانہ 7374 ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور 18 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی۔

ووہان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں